(24 نیوز )پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے گھر پر کریکر پھینک کر حملہ کیا گیا ہے۔
نثار کھوڑو کے ترجمان کے مطابق لاڑکانہ میں نظر محلہ روڈ پر نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر پھینکا گیاتاہم کریکر پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا،ترجمان نے بتایا کہ دیواریں اونچی ہونے کی وجہ سے کریکرگھر کے اندر نہ جاسکا جب کہ لاڑکانہ میں واقعے کے وقت نثار کھوڑو موجود نہیں تھے،حملے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے تفصیلات طلب کرلیں اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔