Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanپیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے نام جاری کردیے

پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے نام جاری کردیے



پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ سینیٹ انتخابات کیلئے اپنے نامزد امیدواروں کے نام جاری کردیے ہیں۔ 

پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق سندھ سے جنرل نشستوں پر کاظم شاہ، اشرف جتوئی، مسرور احسن، ندیم بھٹو، سرفراز راجر اور دوست علی جاسیر شامل ہیں۔ 

ٹینکوکریٹ کی نشستوں پر بیرسٹر ضمیر گھمرو اور سرمد علی امیدوار ہوں گے، خواتین کی نشستوں پر قرۃ العین مری اور روبینہ قائم خانی امیدوار ہوں گی۔ 

اقلیتی نشست پر سندھ سے پونجو بھیل امیدوار ہوں گے، بلوچستان سے پی پی کے امیدواروں میں ایمل ولی خان پی پی پی اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ 

اسی طرح جان محمد بلیدی پی پی پی اور این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے، دیگر دو امیدواروں میں میر چنگیز خان جمالی اور سردار عمر گورگیج شامل ہوں گے۔ 

ٹینکوکریٹ کی نشست پر بلال مندوخیل امیدوار ہوں گے، صوبے سے خواتین امیدواروں میں عشرت بروہی اور کرن بلوچ کے نام شامل ہیں۔ 

خیبرپختونخوا سے روبینہ خالد پی پی کی امیدوار ہوں گی جبکہ پنجاب سے فائزہ احمد ملک سینیٹ کی امیدوار ہوں گی، اسلام آباد سے رانا محمود الحسن پی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں