Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanپی آئی اے کا دبئی سے سکردو کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے...

پی آئی اے کا دبئی سے سکردو کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان


پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے سکردو سے ایک دفعہ پھر انٹر نیشنل پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لیے یو اے ای سے سکردو کیلئے فلائٹ آپریشن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے 29 اپریل سے دبئی تا سکردو براہ راست پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے ہفتے میں 2 دفعہ سکردو سے دبئی پرواز شروع کرے گا ،پی آئی اے نے پہلی دفعہ اگست 2023 میں سکردو کی براہ راست پرواز شروع کی تھی ،موسم بدلنے اور شدید طوفانی صورتحال کے بآعث پی آئی اے نے اپنا آپریشن بند کیا تھا۔

دوسری جانب قومی ایئرلائن نے ڈیڑھ سال بعد چترال کیلئے دوبارہ سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔18مئی سے اسلام آباد سے چترال کیلئے ہفتے وار 2پروازیں آپریٹ ہوں گی۔پی آئی اے اسلام آباد چترال کے درمیان اے ٹی آر طیارے آپریٹ کرے گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں