Monday, December 23, 2024
ہومPakistanپی آئی اے کی نجکاری میں ناکامیمفتاح اسماعیل نے اہم سوالات اٹھا...

پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامیمفتاح اسماعیل نے اہم سوالات اٹھا دیئے



(اویس کیانی)عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری میں حکومت کو کامیابی نہیں ملی۔

مفتاح اسماعیل کاکہناتھا کہ حکومت کو پی آئی اے کی ریزروپرائس کو حقیقت سے قریب رکھنا چاہئے تھا،پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو مزید خسارے ہوں گے، پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو 400 دنوں کی محنت ضائع ہوجائے گی۔

جنرل سیکرٹری عوام پاکستان پارٹی نے کہاکہ نگران حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بہت محنت کی تھی، قوم پی آئی اے کی نجکاری میں ایک دن کی تاخیر کی متحمل نہیں ہوسکتی،ان کاکہناتھا کہ  پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی ایک سال میں مزید  100 ارب کا خسارہ ہوگا،آئندہ ایک سال میں پی آئی اے  100 ارب روپے کے خسارے کا کون ذمہ دار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل سے اہم شخصیات رہا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں