Friday, December 27, 2024
ہومPakistanپی ایم ڈی سی کی ایم ڈی کیٹ پرچہ لیک ہونے کی...

پی ایم ڈی سی کی ایم ڈی کیٹ پرچہ لیک ہونے کی تردید


  

ڈاکٹر رضوان تاج(فائل فوٹو)۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ امتحان کا پرچہ لیک ہونے کی تردید کی ہے۔ 

پی ایم ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ پرچہ لیک ہونے کی افواہ کی تحقیقات کی گئیں، جس میں پرچہ لیک ہونے کے ٹھوس شواہد نہیں ملے۔

صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ طلبا اور والدین ایم ڈی کیٹ نظام کی شفافیت پر بھروسہ کریں۔ 

پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ امتحان کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے پرچے پر ردعمل دیا تھا۔

کراچی سے جاری بیان میں چیئرمین وائے ڈی اے ڈاکٹر محبوب نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک پرچے سے مشابہت رکھتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں