Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanپی ٹی آئی رہنما رہائی کے بعد گھر پہنچ گئےشاندار استقبال

پی ٹی آئی رہنما رہائی کے بعد گھر پہنچ گئےشاندار استقبال



(ویب ڈیسک) ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے انور زیب گھر پہنچ گئے، ان کے گھر پہنچنے پر علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن انور زیب ڈی چوک جلسے کے موقع پر پنجاب پولیس نے گرفتار کیا تھا، ایم پی اے کا جیل سے رہائی کے بعد ورکرز نے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا، پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی جیل سے رہائی کے بعد رہائش گاہ پہنچے تو خوشی میں کارکنان کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی، گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ گونج اٹھا اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اورنج ٹرین اور میٹرو بس میں مفت سفر کا اعلان

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں