(زاہداقبال رانا) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گوجرانوالہ کے جج نے عالیہ حمزہ کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی 9 مئی کے مقدمہ میں گرفتاری کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، عالیہ حمزہ کے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکہ جمع کروا دئیے گئے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گوجرانوالہ کے جج نے عالیہ حمزہ کی رہائی کی روبکار جاری کر دی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے عالیہ حمزہ کی 31 جولائی کو ضمانت منظور کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: روپوشی ختم، حماد اظہر نے دبنگ اعلان کر دیا
عالیہ حمزہ کی سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہائی کچھ دیر بعد متوقع ہے، سینٹرل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے اور سیالکوٹ روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔