Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanپی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم جاری

پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم جاری



(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کو آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی ہدایت کردی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا پی ٹی آئی آفس سیل کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کر دیا، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی حکمنامے کے مطابق پی ٹی آئی اور ایم سی آئی حکام سے 10 قسم کے انتظامات کرنے پر متفق ہوئے، پی ٹی آئی نے اتفاق کیا کہ وہ آگ بجھانے کے آلہ جات ہر فلور پر نصب کریں گے، پی ٹی آئی چھت پر فائر پمپ، الگ سے پانی کا ٹینک، مینول الارم سسٹم  لگائے گی، بلڈنگ کے کچن کی حفاظت کے لئے گیس ڈیٹیکٹر، ایمرجنسی نمبر آویزاں کریں گے، بلڈنگ میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’بانی پی ٹی آئی کی  فوج سےمشروط مذاکرات کرنے کی خواہش ہے‘‘





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں