کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام مولانا محمد خان شیرانی اور پی ٹی آئی عمر ان خان کا اتحا د قائم دائم ہے اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں پیر عبد المنان انور نقشبندی حافظ احمد علی مولانا محمود الحسینی مفتی حماد اللہ مدنی مفتی عابد مولانا عبد السلام شامزئی پیر قاری لیاقت علی رحمانی دانش قادری مفتی والی ہزاروی ولی شاہ اور دیگر قائدین نے پی ٹی آئ کے ساتھ اتحاد ختم ہونے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اتحاد مولانا محمد خان شیرانی اور عمران خان کے مابین ہوا ہے جس کے سات نکات ہیں جوکہ اصولی ہیں ملک اور قوم کے مفاد میں ہیں اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی کوئ اصل حقیقت نہیں ہے اگر یہ اتحاد ختم بھی کرنا ہوا تو عمران یا محمد خان شیرانی ہی ملکر اسکو ختم کرسکتے ہیں کسی تیسے فریق کو اس کا اختیار نہیں اس اتحاد کو قائم دائم رکھنے کے لیے دونوں لیڈروں کی کاوش قابل ستائش ہیں دونوں جماعتوں کا منشور اور بیانیہ ایک ہے اس بیانیہ پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت ہرگز نہیں دے سکتے۔