Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanپی ٹی آئی قیادت میں اختلافات کی افواہیں بےبنیاد ہیں، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات کی افواہیں بےبنیاد ہیں، بیرسٹر سیف


فائل فوٹو، بیرسٹر محمد علی سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات کی افواہیں بےبنیاد ہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور حماد اظہر میں اختلافات کی خبریں من گھڑت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بےبنیاد خبریں پی ٹی آئی کےخلاف منفی پروپیگنڈا کا حصہ ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے مخالفین اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان پارٹی کے پرچم تلے مضبوط اور متحد کھڑے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں