Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanپی ٹی آئی میں اختلافات کی بنیاد کب پڑی ایک دوسرے کو...

پی ٹی آئی میں اختلافات کی بنیاد کب پڑی ایک دوسرے کو غدار کیوں کہا جا رہا ہے ۔۔۔؟اہم انکشاف



پی ٹی آئی میں اختلافات کی بنیاد کب پڑی ، ایک دوسرے کو غدار کیوں کہا جا رہا ہے …

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی میں اختلافات کی بنیاد کب پڑی ، ایک دوسرے کو غدار کیوں کہا جا رہا ہے ۔۔؟ اس حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے حیدر شیرازی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات کی بنیاد اس وقت پڑی جب عمران خان کی گرفتاری کے بعد قیادت کے معاملہ پر بحث شروع ہوئی، پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں بھی ایک دوسرے کو غدار قرار دیا گیا، شیرافضل مروت نے آن ریکارڈ کہا کہ مجھے عمر ایوب اور شبلی فراز اجازت دیں تو ان غداروں کے نام لے سکتا ہوں، شیر افضل مروت اس وقت شعیب شاہین، حامد خان اور رؤف حسن کو ٹارگٹ کررہے ہیں، پی ٹی آئی میں اختلافات واضح نظر آرہے ہیں ، شیر افضل مروت کو سندھ سے واپس بلانے کے حوالے سے بھی تضاد ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ سند ھ میں رہیں مگر آج بانی چیئرمین عمران خان کی طرف سے کہا گیا کہ آپ واپس آجائیں ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں