Monday, December 23, 2024
ہومPakistanپی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینے کا...

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار چیلنج کر دیا



(ملک اشرف) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سمیت دیگر رہنماوں نے الیکشن کمیشن کے انتخابی نشان لینے کے اختیار کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 17 کے سیکشن 2 کے تحت کسی سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا، عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ذوالحج کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 ،209 ٫ 208 سمیت دیگر کو آئین سے متصادم قرار دے، عدالت پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دے اورالیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا اور تحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت انتخابات میں شریک ہونے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں بطور آزاد امیدواران الیکشن لڑا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں