اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے بلے کا نشان واپس لینے کے سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی،درخواست بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت ہائیکورٹ میں شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کرے،الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔