Thursday, January 2, 2025
ہومPakistanپی ٹی آئی نے بھی پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ...

پی ٹی آئی نے بھی پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے بھی پریکٹس اینڈ پروسیجر صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

سما ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے صدارتی آرڈیننس کیخلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی،درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور سیکرٹری صدر کو فریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پریکٹس پروسیجر صدارتی آرڈیننس کو غیرآئینی قرار دیا جائے،آرڈیننس کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے تمام فیصلوں کوکالعدم کیا جائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ آئینی درخواست زیرالتوا ہونے تک نئی پریکٹس پروسیجر کمیٹی کو کام سے روکا جائے،درخواست کے دوران پرانی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں