راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے راولپنڈی جلسے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب این او سی جاری نہ کرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،پی ٹی آئی راولپنڈی نے ہائیکورٹ سے کل کے جلسے کی دائر درخواست واپس لے لی،درخواست پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک نے واپس لی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کل اڈیالہ جیل سے درخواست واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔