Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanپی ٹی آئی نے  15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں...

پی ٹی آئی نے  15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کی کال دیدی



 (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی اٗٓئی) نے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کرنے کی کال دی ہے۔ 
 پی ٹی آئی نے 14 تاریخ کو لاہور میں احتجاج بھی مؤخر کرتے ہوئے 15 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کر دیا،مرکز سے نچلی ترین سطح تک تمام تنظیمی ذمہ داران اور ونگز کو ڈی چوک احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دیدی،15 اکتوبر کو ڈی چوک کے پرامن احتجاج کی تیاریوں کے پیشِ نظر پنجاب کے اضلاع میں احتجاج کی منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے۔

 11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال، 12 کو گجرانوالہ اور سرگودھا 13 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں احتجاج کیا جائے گا،14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاجی مظاہرے ہونگے جس کے بعد پولیٹکل کمیٹی اعلان اسلام آباد کے لیے کال دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی اے عملے نے کے پی ہاؤ س کو ڈی سیل کر دیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں