Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanپی ٹی آئی پر پابندی؟وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد؟قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز...

پی ٹی آئی پر پابندی؟وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد؟قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا



(24 نیوز) قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج  ہوگا، اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے لے کر توہین عدالت سے متعلق قانون کی منسوخی تک ہر چیز موضوع بحث ہوگی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق قرارداد  لانے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے، حکومتی ارکان کی جانب سےپی ٹی آئی پر پابندی کو لے کر  دھواں دھار تقاریر کی جائیں  گی، اپوزیشن بھی کمربستہ ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق  اپوزیشن کی طرف سے جوابی حکمتِ عملی بھی  تیار کر لی گئی ہے، مزید یہ کہ وزیرِاعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر بھی لائی جاسکتی ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف جسٹس سے متعلق فتوے کیخلاف قرارداد پیش کئے جانے کا بھی امکان موجود ہے،اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر بحث کا امکان ہے۔

ضرورپڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز، تمام مصروفیات منسوخ

واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ میں ایک اور ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پرائیوٹ ممبر بل کے طور پر پیش کیا جائے گا،توہین عدالت سے متعلق قانون کی منسوخی اور آرٹیکل 184میں ترمیم سے متعلق آئینی ترمیمی بل  بھی  ایجنڈے میں شامل ہے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں