ہوم Pakistan پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ  اعتزاز احسن کا ردعمل بھی...

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ  اعتزاز احسن کا ردعمل بھی سامنے آگیا 

0



 (ویب ڈیسک)ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ ایک مذاق ہے، کوئی انہیں مس لیڈ کر رہا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ ایک مذاق ہے، کوئی انہیں مس لیڈ کر رہا ہے، اس کا دفاع کیا ہوگا؟ بدنیتی پر یہ ریفرنس فائل کیا گیا ہے، یہ اس لیے کر رہے ہیں کہ اس جماعت کا لیڈر ہر کیس میں بری ہو رہا ہے، ان کو کچھ اور نہیں ملا تو اس طرف چل پڑے، یہ فارم 45 کی جو نمود ہے اس سے یہ بھاگنا چاہتے ہیں، فارم 45 ان کے گلے میں گھنٹے کی طرح بندھی ہوئی ہے۔

ضرور پڑھیں:عارف علوی،عمران خان ،قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگے گا،حکومت:پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ جب سے فارم 45 الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر لگائی اور پھر ہٹا دی، وہ ایک کلیدی فارم ہے امیدواروں کے لیے، فارم 45 سے چابت ہوتا ہے کہ نواز شریف الیکشن ہارے ہوئے ہیں، تو اب یہ ان کو تباہ کرنے کی کوشش کریں گے، انہوں نے فارم 47 سے الیکشن جیت لیے ہیں تو یہ سب کچھ اس ریفرنس سے باہر آجائے گا، یہ ڈاکومنٹس فائل کریں گے تو جس کے خلاف دائر کریں گے وہ بھی اپنی دستاویزات فراہم کریں گے اور سب عیاں ہوجائے گا، بہت ہی کوئی بیوقوف کوئی ہے کہ جنہوں نے یہ ریفرنس دائر کرنے کا کہا ہے، ان کی سیاست اسکروٹنی کے اندر آجائے گی۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ ابھی ہم اس معاملے پر پیپلز پارٹی سے بات کریں گے تو پیپلز پارٹی ان کو مشورہ دے گی یہ یہ لوگ جال میں پھنس رہے ہیں، اس پریس کانفرنس کی ایک دو دن میں (ن) لیگ کے وزرا تردید کردیں گے، ان کے پاس وکیل تو اچھے ہیں لیکن سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ان کو ہوا کیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version