Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanپی ٹی آئی کور کمیٹی ارکان کا احتجاج سے فرار ہونے والوں...

پی ٹی آئی کور کمیٹی ارکان کا احتجاج سے فرار ہونے والوں کیخلاف وائٹ پیپر لانے کا مطالبہ



(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج کے بعد پارٹی کے کور کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ارکان کور کمیٹی نے سیاسی و احتجاجی کمیٹیوں کے خلاف وائٹ پیپر لانے کا مطالبہ کر دیا۔ 

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق اجلاس میں احتجاجی کمیٹی کی ناقص حکمت عملی پر ارکان کور کمیٹی پھٹ پڑے،ورکرز کو بے یارو مددگار چھوڑنے پر ارکان کور کمیٹی نے سیاسی و احتجاجی کمیٹیوں کے خلاف وائٹ پیپر لانے کا مطالبہ کر دیا،ارکان نے کہا ہے کہ ناکام احتجاج کے بعد ہمارے گھروں میں شام غریباں ہے،ہمارے دل خون کے آنسو رو رہا ہے،کور کمیٹی کے ممبران نےشکوہ کیا ہے کہ ہمیں کسی معاملے میں اعتماد میں نہیں لیا جاتا،ہمیں کسی حکمت عملی سے آگاہ نہیں کی جاتا۔ 

اجلاس میں سابق ممبر قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے مطالبہ کرتے ہوئے  کہا کہ ہم عمران خان کی کال پر فوری چل پڑتے ہیں،ہمیں بانی تحریک انصاف کے ہر فیصلے کے بعد اعتماد میں لیا جائے اور حکمت عملی کا حصہ بنایا جائے،ان کا کہنا تھا کہ میں 15 ماہ سے زائد جیل میں رہی، آج بھی اپنے گھر میں نہیں رہ سکتے،صرف بانی تحریک انصاف کی جان کی فکر ہے ان کی جان کو خطرہ ہے۔

دوسری جانب کور کمیٹی اجلاس میں لطیف کھوسہ نے احتجاج کو کامیاب قرار دیا جس پر ممبران کیمٹی نے لطیف کھوسہ کی کلاس لے لی ارکان نے انہیں کہا کہ آپ تو احتجاج میں شریک نہیں ہوئے، ممبران کمیٹی نے لطیف کے ریمارکس پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بڑے بڑے دعوے کرنے والے احتجاج میں تو شریک بلکہ4 بندے باہر نہ لا سکے۔

علاوہ ازیں ،ارکان کور کمیٹی نےقیادت سے سوال بھی کیا کہ  بعض رہنما اسلام آباد میں ہونے کے باوجود اجلاس میں شریک نہ ہوئے؟  

 یہ بھی پڑھیں :  پی ٹی آئی لیڈرشپ نہیں چاہتی عمران جیل سے باہر آئیں،ایمل ولی خان 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں