Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanپی ٹی آئی کی الیکشن ایکٹ 2024میں میں ترمیم کیخلاف  درخواستسپریم کورٹ...

پی ٹی آئی کی الیکشن ایکٹ 2024میں میں ترمیم کیخلاف  درخواستسپریم کورٹ سے اہم خبر آ گئی 



(امانت گشکوری)مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی کا معاملہ،سپریم کورٹ آئینی بینچ میں الیکشن ایکٹ 2024 میں ترمیم کیخلاف درخواستیں 4 دسمبر کو سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔

درخواستیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، ممبر پاکستان بار اشتیاق احمد نے دائر کر رکھی ہیں،رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں ،عدالت نے درخواستیں اور اعتراضات کیخلاف اپیلیں  ایک ساتھ سماعت کیلئے مقرر کی ہیں،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا ۔

یاد رہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اہم کرکٹ لیگ غیرقانونی قرار





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں