Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanپی ٹی آئی کے اہم رہنما کو جیل سے رہا کردیاگیا

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کو جیل سے رہا کردیاگیا



(24نیوز ) صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )لاہور شیخ امتیاز کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ امتیاز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا  ہے، عدالت نے گزشتہ روز شیخ امتیاز کی ضمانت منظور کی تھی ، پی ٹی آئی لاہور کے صدر و ایم پی اے امتیاز محمود شیخ ظل شاہ قتل اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت زمان پارک میں پولیس پر تشدد کے مقدمات  کےتحت گرفتار تھے،عدالت نے ملزم دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے رہائی کیلئے ملزم کو ایک ایک لاکھ کے 2ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں