Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanپی ٹی آئی کے بارے میں دوٹوک فیصلے کا وقت آ پہنچا...

پی ٹی آئی کے بارے میں دوٹوک فیصلے کا وقت آ پہنچا ہے: عرفان صدیقی



(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بارے میں واضح اور دوٹوک فیصلے کا وقت آ پہنچا ہے، مزید تاخیر بہت مہنگی پڑے گی۔

انہوں نے  کہا کہ آج یا کل فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا بدامنی، لاقانونیت، فتنہ و فساد، قتل و غارت گری اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا گروہ سیاسی جماعت کہلانے کا حق رکھتا ہے؟ پاکستان کی 77 سال کی تاریخ میں کون سی ایسی جماعت ہے جس نے صوبائی طاقت کے ذریعے وفاق پر لشکر کشی کی ہو؟
 انہوں نے کہا کہ کون سی ایسی جماعت ہے جس نے فائرنگ کی ہو، آنسو گیس پھینکی ہو، نصف درجن اہلکاروں کو قتل اور سیکڑوں کو زخمی کر دیا ہو؟ پی ٹی آئی 9 مئی کے بعد سیاسی نہیں رہی تھی لیکن اسے لمبی ڈھیل دی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں