Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanپی ٹی آئی کے 532 ملزمان کی ضمانتیں منظور

پی ٹی آئی کے 532 ملزمان کی ضمانتیں منظور



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی جبکہ ملزمان کی جانب سے انصر کیانی اور دیگر وکلا عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دے دیا جبکہ گزشتہ روز عدالت نے 28 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا تھا۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 532 کارکنان پر تھانہ سنگجانی اور سیکریٹریٹ سمیت 11 تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں