Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanچارسدہ، بچے کی امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں فائرنگ سے...

چارسدہ، بچے کی امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں فائرنگ سے والدہ جاں بحق


فائل فوٹو

چارسدہ کے علاقے عمرزئی میں امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں بچے نے ہوائی فائرنگ کی، گولی لگنے سے اس کی والدہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والد کی مدعیت میں بچے کے خلاف قتل خطا کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، بچے کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔

پولیس کے مطابق والد نے بتایا کہ اسکول سے گھر آکر بیٹے نے پستول سے ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران گولی بچے کی والدہ کو لگی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں