چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے اپنی چار سالہ بیٹی کو ناجائز قرار دے کر قتل کرنیوالےمجرم عبیداللہ کو سزائے موت سنا دی۔
چارسدہ کے ایڈیشنل سیشن جج عبدالحسن خان نے سزائے موت کے علاوہ ورثا کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ تک قید ہوگی۔کیس کی پیروی ڈی پی پی جاوید علی مہمند کی سربراہ میں پراسیکیوٹر آیاز خان کر رہے تھے، بہترین تفتیش پر ڈی پی او نذیر خان کا پولیس اہلکاروں کیلئے نقدانعام اور توصفی اسناد دینے کااعلان کیا ہے۔