Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanچارسدہ موٹروے پر پاکستانی نژاد امریکی خاندان لٹ گیا

چارسدہ موٹروے پر پاکستانی نژاد امریکی خاندان لٹ گیا


فائل فوٹو

چارسدہ موٹروے پر ڈاکو پاکستانی نژاد امریکی خاندان سے موبائل فون، زیور، پیسے اور سفری دستاویزات لے کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی ایف آئی آر متاثرہ خاندان کے سربراہ کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق کابلی کورونہ کے قریب لوٹ مار کا یہ واقعہ پیش آیا جس میں تین مسلح ڈاکوؤں نے ٹائر بلاسٹر سے گاڑی کے ٹائر ناکارہ بنائے۔

خاتون کا کہنا ہے ان کی فیملی امریکا سے پاکستان عید منانے آئی، اسلام آباد میں رہائش پذیر تھے، ڈکیتی کا واقعہ 16 جون کی رات 2 بجے پیش آیا۔

متاثرہ خاتون نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں