Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanچشمہ لیفٹ کینال کیلئے رقم مختص، گورنر KPK کا وزیرِ اعظم سے...

چشمہ لیفٹ کینال کیلئے رقم مختص، گورنر KPK کا وزیرِ اعظم سے اظہارِ تشکر


وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے—تصویر بشکریہ ایکس

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے چشمہ لیفٹ کینال کے لیے رقم مختص کرنے پر وزیر ِاعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران صوبۂ خیبر پختون خوا سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چشمہ لیفٹ کینال منصوبہ خطے کی تقدیر بدلنے کا سبب بنے گا۔

ملاقات میں ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی امور اور مسائل پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختون خوا کی ترقی کے لیے ہر ممکن مدد دے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں