Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanچمن میں طوفانی بارش سے مواصلاتی نظام شدید متاثر

چمن میں طوفانی بارش سے مواصلاتی نظام شدید متاثر


— فائل فوٹو

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چمن میں طوفانی بارش سے مواصلاتی رابطہ نظام شدید متاثر ہے اور رابطہ سڑکوں کو بری طرح سے نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے شمال مشرقی اور مغرب میں مغربی موسمی لہر کمزور پڑ گئی ہے اور بیشتر علاقوں میں بارشیں تھم گئی ہیں، مغربی لہر بلوچستان سے نکل رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اطہر عباس کے مطابق ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں تک پہنچ رہی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردیں، ضلعی کمپلیکس میں متاثرین کی مدد کیلئے ہیلپ سینٹر قائم کردیا ہے۔

اطہر عباس نے کہا ہے کہ متاثرین ہیلپ سینٹر میں مالی و جانی اور علاقے کے نقصانات کی تفصیلات دے دیں، متاثرہ بالائی علاقوں میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیمے، خوراک اور گھریلو سامان فراہم کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لینڈ لائن، پی ٹی سی ایل، ٹیلی فون، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہیں۔ کوژک ٹاپ کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹادیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ کوئٹہ چمن شاہراہ ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے کھول دی ہے، پی ڈی ایم اے کی مشینری سے رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں