سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ این اے 127 میں بلاول بھٹو کو کامیاب کروائے اور اپنے بڑے سیاسی مخالفین کو شکست دلوائے۔
لاہور میں پیپلز پارٹی کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ لاہور میں بلاول بھٹو کی انتخابی مہم چلا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو فیملی سے چالیس سال کا تعلق ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے مگر سیاست میں کچھ حرف آخر نہیں ہوتا۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ڈپلومیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 127 میں مخالف ن لیگ کو شکست دلوائے اور بلاول بھٹو کو کامیاب کرائے۔