لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف الیکشن کمشنر کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ایڈووکیٹ طالب حسین کی درخواست پر سماعت کی،سرکاری وکیل نے کہاکہ درخواست قابل سماعت نہیں ایسی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہونی چاہئے،عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6مئی تک ملتوی کردی ۔