Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanچیف جسٹس عدم توسیع کا اعلان کریں، بحران ختم ہوجائے گا، حافظ...

چیف جسٹس عدم توسیع کا اعلان کریں، بحران ختم ہوجائے گا، حافظ نعیم



امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ توسیع نہ لینےکا اعلان کردیں تو آئینی بحران ختم ہوجائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد سپریم کورٹ میں نہیں رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیارٹی کی بنیاد پر جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بنانےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے تو بحران ختم ہو جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اپوزیشن کو آئینی مسودوں کے معاملے میں نہیں پڑنا چاہیے، آئینی بحران ختم ہوجائے تو یہ آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کو بھی بھول جائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں