Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا دبنگ فیصلہ 3 جوڈیشل افسران کو سزائیں...

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا دبنگ فیصلہ 3 جوڈیشل افسران کو سزائیں سنا دی



(24 نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے کرپشن سمیت مختلف الزامات کا سامنا کرنے والے 3 جوڈیشل افسران کو سزائیں سنا دیں، چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج شازیہ پروین کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے، جبکہ سول جج شہباز حسین کی 4 گریڈ نیچے تنزلی کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج عبداللہ عثمان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، یہ فیصلے چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریکارڈ اور الزامات کی سماعت کے بعد سنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ممبر پنجاب اسمبلی سلمیٰ سعدیہ تیمور  کو اہم ذمہ داری مل گئی

یاد رہے کہ ان جوڈیشل افسران پر کرپشن سمیت دیگر سنگین الزامات عائد تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں