Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanچینی وزیراعظم 14 تا 17 اکتوبر پاکستان کا دورہ کریں گے

چینی وزیراعظم 14 تا 17 اکتوبر پاکستان کا دورہ کریں گے


— فائل فوٹو

چین کے وزیراعظم لی چیانگ 14 تا 17 اکتوبر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ چینی وزیراعظم وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے، وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔

دورہ پاکستان میں چینی وزیراعظم کے ہمراہ وزراء اور سینئر حکام بھی ہوں گے۔ چینی وفد میں وزارت خارجہ، وزارت تجارت، قومی ترقیاتی اصلاحاتی کمیشن کے نمائندے ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق چینی وفد میں چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے نمائندے بھی ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاک چین رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں