ہوم Pakistan چینی کمپنیوں کا پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم...

چینی کمپنیوں کا پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار

0


چینی کمپنیوں کا پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی، چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم نے چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں قائم کرنے اور چینی کمپنیوں کو پاکستان میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے پلانٹ لگانے کی دعوت دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین دیرینہ اور برادرانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version