Monday, December 23, 2024
ہومPakistanچینی کمپنی کا پاکستان میں 350 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا...

چینی کمپنی کا پاکستان میں 350 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان


اسلام آباد (فاروق اقدس) چین کی ایک کمپنی اے ڈی ایم گروپ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان میں ساڑھے تین سو ملین ڈالر کی اہم سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، تین ہزار الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشن قائم کیے جائینگے،چارجنگ انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے 90ملین ڈالر فراہم کریگا ۔ اس اقدام کے تحت ملک بھر میں تین ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ ان الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز میں سے سندھ میں ایک ہزار، پنجاب میں پندرہ سو، اور خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ساڑھے سات سو اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ ADM گروپ پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کیلئے ڈھائی سو ملین ڈالر مختص کریگا۔ چینی گروپ ضروری چارجنگ انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے نوے ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ الیکٹرک گاڑیاں، جو ایک ہی چارج پر تین سو کلومیٹر تک سفر کرنے کے قابل ہوں گی، توقع کی جاتی ہے کہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ایندھن کے روایتی ذرائع پر ملک کا انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں