Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanڈاکوؤں کی گھر میں لوٹ مار کے دوران خواتین سے بدتمیزی لڑکی...

ڈاکوؤں کی گھر میں لوٹ مار کے دوران خواتین سے بدتمیزی لڑکی نے گلاس مارا تو ڈاکو نے کیا کیا ؟ افسوسناک خبر 



نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ کے علاقے چھنی نگروٹہ کے ایک گھر میں 8 ڈاکوؤں کے لوٹ مار اور خواتین سے بدتمیزی کرنے پر لڑکی نے ڈاکو کو گلاس دے مارا، جس پر مذکورہ ڈاکو نے مشتعل ہو کر اس کے بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے واردات کے دوران اہلِ خانہ پر تشدد کیا اور انہیں یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔ڈاکوؤں نے خواتین سے بدتمیزی کی جس پر لڑکی نے ڈاکوؤں کو گلاس دے مارا، گلاس لگنے سے زخمی ڈاکو کی فائرنگ سے لڑکی کا 20 سالہ بھائی فرحان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

ڈاکو لاکھوں روپے نقد اور قیمتی سامان لوٹ کر سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈر بھی ساتھ لے گئے اور جاتے ہوئے بھٹہ مزدور سے موٹر سائیکل بھی چھین کر لے گئے۔ڈی پی او نارووال کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں