Monday, December 30, 2024
ہومPakistanڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ماں اور بچہ جاں بحق

ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ماں اور بچہ جاں بحق



اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ماں اور بچہ جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے گاؤں ون ایل کی رہائشی خاتون کو زچگی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا تھا۔ورثا نے الزام عائد کیا کہ طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باوجود آپریشن نہ کرنے سے خاتون اور اس کے پیٹ میں موجود بچہ دم توڑ گئے۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ لواحقین سے خون لانے کا کہا تھا، جو بروقت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریضہ جاں بحق ہوگئیں۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں