Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanڈاکٹر ذاکر نائیک کاخطابغیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا

ڈاکٹر ذاکر نائیک کاخطابغیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا



(24نیوز) معروف عالمی اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کےسندھ میں اجتماع سے خطاب کے دوران غیر مسلم انشاد یوسف نےاسلام قبول کرلیا،گورنرسندھ نے وزیراعظم کو شرعی قوانین کے نفاذ کے لیے خط لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے  کہا کہ پورے ملک میں  یا میرے صوبے میں اسلامی قوانین کا نفاذکیاجائے۔

شہرہ آفاق اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی گورنر ہاؤس آمدہوئی،گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خیر مقدم کیا،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔

بین الاقوامی اسلامی  سکالرزڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنرہاوس میں سوال وجواب کی تقریب سے خظاب کیا، انہوں نے کہا کہ سوال وجواب کا سیشن زیادہ اچھا ہوجاتاہے،اچھا لگے گا جب ہم گفتگو کریں گے،محمدﷺسب سے افضل انسان تھے،حضوراکرمﷺکو علم غیب اتنا ہی تھا جتنا اللہ تعالی نے عطاکیا،جو اللہ کے احکامات کوجھٹلاتاہے وہ کافر ہے، ہمیں لوگوں کواسلام کی طرف راغب کرنا چاہیے،کسی بھی مسلم کوکافر نہیں کہہ سکتے،اللہ تعالی کے پیغام کی جانب لوگوں کوعوت دیں۔

ڈاکٹر ذاکرنائیک نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ پوری دنیامیں اسلامی قوانین سے بہت بہتری آجائے گی،اسلام امن سے پھیلا ہے،کسی بھی ممالک میں مذہبی عبادت گاہوں پرحملہ نہیں کرسکتے،اسلامی ممالک میں غیرمسلموں کی عبادت گاہیں محفوظ تصورکیں جاتیں ہیں،بھارت کومسلمانوں نے پروان چڑھایا لیکن بھارت سرکار مسلمانوں پرظلم کرتی ہے، برٹش نے بھارت کولوٹا اور انہیں بھارتی سرکار تعریف سے نوازتی ہے۔ 

گورنرسندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے ڈاکٹر زاکرنائیک کی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ ڈاکٹر زاکرنائیک نے ہزاروں غیرمسلموں کو اسلام قبول کروایا ،اسلام دنیا میں امن پسندی کا پیغام پہنچایا،ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ڈاکٹر زاکرنائیک کوملک بدرکیا جوان کی نااہلی تھی انہوں ننے کہا کہ شری شری شنکرکوکہتاہوں5ملین ڈالردوں گا کہ وہ پاکستان آئے اور مناظرہ کرے، ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مسلمان ایک پیج پرہیں،ہم سب مسلمان نبی مہربان ﷺ  سے محبت کرتے ہیں،نبی اکرم ﷺ کی حرمت پرجان بھی قربان ہے،ہم سب کامرکز اسلام ہے،ہم سب توحیدپرایمان رکھتے ہیں،ہمیں نبی اکرم ﷺکی سیرت کامطالعہ کرنا چاہیے،جو نبی کی شان میں گستاخی کرئے اسکی شہہ رگ کاٹ دینی چاہیے۔

تقریب میں شریک انشاد یوسف نے ڈاکٹر زاکرنائیک کی گفتگو پر اسلام قبول کرلیا،انشاد یوسف کسی بھی مذہب کونہیں مانتاتھا،جبکہ ڈاکٹر راجیش نے سوال کیا اور کہا پاکستان میں شریعت کانفاذ ہونا چاہیےاور ڈاکٹر صاحب  حکومت کومشورہ دیں،ڈاکٹر زاکر نائیک نے کہا کہ مسلم ممالک سمیت پوری دنیا میں اسلامی شریعہ قانون کا نفاذ ہونا چاہئے،گورنرسندھ نے وزیراعظم کو شرعی قوانین کے نفاذ کے لیے خط لکھنے کا اعلان کیا ،گورنر سندھ نے کہا کہ پورے ملک میں  یا میرے صوبے میں اسلامی قوانین کا نفاذکیاجائے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ذاکر نائیک کا لیکچر سن کر متاثر ہو کر کہا کہ سندھ میں قرآن اور سنہ کا نفاذ کیا جائے،ڈاکٹر زاکر نائک کا کہنا تھا کہ میں گورنر سندھ کے ساتھ4روز  سےہوں،گورنر سندھ مرد کا بچہ ہے، خط لکھنے کا ان کو ثواب ملے گا،باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  صدرمملکت کی لیفٹننٹ کرنل محمد علی شہید کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں