Friday, December 27, 2024
ہومPakistanڈاکٹر محمد یوسف بشیر کی تدوین کردہ کتاب’’دی کنسٹرکشن آف کلچر اینڈ...

ڈاکٹر محمد یوسف بشیر کی تدوین کردہ کتاب’’دی کنسٹرکشن آف کلچر اینڈ کمیونیکیشن ان گلوبل ساؤتھ‘‘ کی تعارفی تقریب



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں معروف محقق ،استاد اور میڈیا سکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف بشیر کی تدوین کردہ کتاب ’’دی کنسٹرکشن آف کلچر اینڈ کمیونیکیشن ان گلوبل ساؤتھ ‘‘ کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب سےخطاب کرتےہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اس کتاب کی صورت میں ڈاکٹر یوسف بشیر نے گلوبل ساؤتھ کی ثقافتی تاریخ کو محفوظ کردیا ہے ۔اس طرح کےتحقیقی کام کی ہرصورت میں بھرپور حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔چئیر پرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نےاپنے خطاب میں ڈاکٹر محمدیوسف کےتخلیقی کام کو سراہا اور اس کتاب کو عالمی جنوبی خطے کے اساتذہ اور طلبہ کے لیے اہم دستاویز اور سنگ میل قرار دیا ۔پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں فخر ہے کہ صاحب کتاب ان کے شاگردوں میں سے ہیں ۔کاشف منظور ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریز نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف بشیر کی کاوش لائق تحسین اور اس کے ذریعے بہت سے مسائل کا حل مل سکتا ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں