Monday, January 6, 2025
ہومPakistanڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں خاموش نوجوان معمہ بن گیا

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں خاموش نوجوان معمہ بن گیا


’جیو نیوز‘ گریب

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں خاموش نوجوان معمہ بنا ہوا ہے، جو بات کرتا ہے اور نہ کوئی جواب دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے باوجود کوئی اپنا نہیں آیا۔

تقریبا 22 سالہ نوجوان کو ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ 19 دسمبر کو ریسکیو 1122 والے ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر لائے تھے۔

تب سے اب تک سوشل میڈیا سمیت تمام ذرائع استعمال کرنے کے باوجود نوجوان نہ اپنا نام پتہ بتا پایا ہے اور نہ ہی کوئی پوچھنے آیا ہے۔

آرتھوپیڈک وارڈ کے ایچ او ڈی ڈاکٹر یوسف کے مطابق نوجوان بولنے کی صلاحیت سے محروم معلوم ہوتا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے گونگا محسوس ہونے پر کئی ماہر ین کو بلایا لیکن اشاروں کنایوں سے بھی یہ معمہ حل ہوا نہ دیگر مریضوں کی کوششیں بارآور ثابت ہوئیں۔

ڈی ایچ کیو اسپتال کے آرتھوڈوکس وارڈ میں 2 ہفتوں -سے یہ نوجوان کسی اپنے کی راہ تک رہا ہے، ہے کوئی جو اس معمے کو حل کر پائے؟





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں