لاہور(کر ائم رپو رٹر) ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ءسے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق برکی کے علاقے میں چور عثمان کے گودام سے 3لاکھ روپے مالیت کا کپڑا لے گئے ،اسلام پورہ کے علاقے میں ڈاکو قاسم اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 2تولے طلائی زیورات اور 50ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ،ساندہ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر شہباز سے 80ہزار روپے اور موبائل فون ،ہنجروال کے علاقے میں ڈاکو کمال سے گن پوائنٹ پر 35ہزار روپے اور موبائل فون،ڈیفنس بی کے علاقے میں ڈاکو مشتاق سے گن پوائنٹ پر 14ہزار روپے اور موبائل فون ،شفیق آباد کے علاقے میں ڈاکو عمر سے 6ہزار روپے اور موبائل فون ،گجر پورہ کے علاقے میں ڈاکو کبیر سے گن پوائنٹ پر 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ اچھرہ ،چوہنگ سے گاڑیاں سمن آباد،ریس کورس ،کاہنہ،سندر،نیو انارکلی اور مناواں سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔