کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے پاکستان ریلوے کو جون 2021 میں ڈھرکی ٹرین حادثہ میں جاں بحق جاوید اقبال کی اہلیہ کو ایک کروڑ روپے ہرجانہ ادائیگی کا حکم دے دیا۔
عدالت نے معاوضے کی ادائیگی کا حکم فیٹل ایکسیڈنٹ ایکٹ 1855 کے تحت دیا ہے۔
شہری کی اہلیہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ جاں بحق جاوید اقبال کی چار بیٹیاں ہیں، انکی زیر کفالت 6 افراد تھے۔ عدالت سے 6 کروڑ سے زائد معاوضے کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت میں پاکستان ریلوے نے مؤقف اپنایا تھا کہ درخواست گزار کو قانون کے مطابق ڈھرکی کی عدالت سے رجوع کرنا چاہیے۔
اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے جاں بحق شہری کے اہلخانہ کو 15 لاکھ روپے معاوضے کا حکم دیا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلہ کے خلاف شہری کی اہلیہ نے سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا۔
درخواست گزار نے کہا تھا کہ ٹرین حادثے میں جاوید اقبال سمیت 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔