Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanکارساز حادثہ کیس ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ میں ممنوعہ شے کی موجودگی...

کارساز حادثہ کیس ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ میں ممنوعہ شے کی موجودگی کا انکشاف



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کارساز کے روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی موت کے کیس میں گاڑی کی ڈرائیور ملزمہ کے میڈیکل کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ ڈرائیور کے یورین کے نمونوں کے ٹیسٹ کے بعد حاصل نتائج میں ممنوعہ شے کی موجودگی پائی گئی جبکہ ملزمہ کے خون کے نمونے میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی۔

ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کے لیے سیل کردی گئی ہے۔باپ بیٹی کی ہلاکت کے واقعے کے بعد 22 اگست کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ملزمہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت عامر چشتی کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے ٹیسٹ اور صحت پر جناح اسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے، ملزمہ کے ٹیسٹ اور دیگر کارروائی پر عوام میں شکوک پائے جارہے تھے۔

واضح رہے کہ کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ 19 اگست کو پیش آیا تھا۔ گاڑی میں سوار ملزمہ نے موٹر سائیکل پر والد کے ساتھ سوار آمنہ عارف کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں