Friday, December 27, 2024
ہومPakistanکتب بینی کے فروغ اور پبلک لائبریریوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے...

کتب بینی کے فروغ اور پبلک لائبریریوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اہم فیصلے



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا 68 واں اجلاس چیئرمین پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن اور سابقہ چیف سیکرٹری جاوید اسلم کی زیر صدارت  ہوا جس میں کتب بینی کے فروغ اور پبلک لائبریریوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب کی بیشتر پبلک لائبریریوں کو ماڈل لائبریری کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں پہلے مرحلے میں3 لائبریریوں کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کر کے ماڈل لائبریری کا درجہ دیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید لائبریریوں کو بھی ماڈل لائبریری قرار دیا جائے گا۔

اجلاس میں اطہر علی خان، محمد خان رانجھا، پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، پروفیسر نوشین فاطمہ وڑائچ، پروفیسر ڈاکٹر شفاعت یار خان اور رخشندہ کوکب نے شرکت کی۔ بورڈ آف گورنرز نے بچوں میں کتب بینی کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے سکولوں میں لائبریریز کے رجحان کو فروغ دینے کے ساتھ داستان گوئی کو بھی متعارف کرانے  کا فیصلہ کیا گیا۔

 چیئرمین پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن جاوید اسلم نے اس منصوبے کو اہمیت کا حامل گردانتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد نئی نسل میں مطالعے کی دلچسپی کو بڑھانا اور کہانیوں کے ذریعے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنا کلچر سمجھنے اور اسے اپنانے کی جانب راغب کرنا ہے۔  کتب بینی کے فروغ کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

 اجلاس میں مختلف مقامات پر موبائل لائبریریوں کے منصوبے کو بھی فروغ دینے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں