Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanکراچی، رینجرز کا سی ٹی ڈی سول لائنز پر چھاپا، مغوی شہری...

کراچی، رینجرز کا سی ٹی ڈی سول لائنز پر چھاپا، مغوی شہری بازیاب


فائل فوٹو

کراچی میں رینجرز نے سی ٹی ڈی سول لائنز پر چھاپا مار کر 19 مئی کو اٹھایا گیا شہری بازیاب کروا لیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کو گرفتار جبکہ ایس ایچ او کو معطل کیا گیا ہے، کانسٹیبل اور مخبر فرار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عراق سے واپس آئے شہری کو سی ٹی ڈی اہلکاروں نے اٹھایا تھا اور رہائی کے لیے 15 لاکھ طلب کیے پھر ڈیڑھ لاکھ میں معاملہ طے ہوا۔

آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ رینجرز کے سادہ لباس اہلکاروں نے رقم ادا کی پھر یونیفارم میں اہلکاروں نے چھاپا مارا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں