Friday, December 27, 2024
ہومPakistanکراچی، سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، اہلکار شہید

کراچی، سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، اہلکار شہید


فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے پر پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پر محمدی گوٹھ ندی کے کنارے مسلح ڈکیت واردات کر رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکار پہنچ گئے۔

اس موقع پر ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی جس سے عادل پتافی اور چمن عباس نامی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ چمن عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ملزمان کو بائیک چھوڑ کر بھاگتے اور پولیس اہلکاروں کو ان کا پیچھا کرتے دیکھا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں