Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanکراچی، سڑک کنارے الماری سے لاش ملنے کا کیس، 4 ملزمان گرفتار

کراچی، سڑک کنارے الماری سے لاش ملنے کا کیس، 4 ملزمان گرفتار


فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں چند روز قبل سڑک کنارے رکھی الماری سے لاش ملنے کے کیس کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم عمیر نے بتایا کہ دوستوں میں جھگڑا ہوا تو رب نواز نے مقتول حسن کے سر پر لوہے کی چیز مار دی، پھر ہاتھ پاؤں باندھ کر پھندا لگایا اور لاش الماری میں رکھ دی۔

ملزم عمیر کے مطابق اگلے روز وہ گاڑی منگوا کر الماری سڑک پر رکھ آئی، پولیس مرکزی ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کرسکی۔

دوسری جانب گڈاپ میں غیرقانونی اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرنے والے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

شہر کے دیگر علاقوں سے 8 ملزمان پکڑے گئے، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں