Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanکراچی، شارع فیصل پر عمارت میں لگی آگ بجھا دی گئی

کراچی، شارع فیصل پر عمارت میں لگی آگ بجھا دی گئی


فائل فوٹو

کراچی کی شارع فیصل پر قائم عمارت میں لگی آگ بجھا دی گئی، آگ عمارت کے ساتویں فلور پر لگی، آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق شارع فیصل پر نرسری کے قریب عمارت میں آگ کی اطلاع ملی، جس کے فوری بعد دو گاڑیاں اور اسنارکل روانہ کی گئی۔

فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا جبکہ مزید 2 فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے، مجموعی طور پر 4 فائر ٹینڈرز نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔

عمارت میں کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دفتری سامان جل گیا، فوری طور پر نقصان کی مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں