Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanکراچی، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ

کراچی، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ


اسکرین گریب

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کی شارع قائدین پر شب غزہ کے عنوان سے مارچ کیا گیا۔

مارچ میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو حماس نے شکست دے دی ہے، غزہ میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

اس موقع پر فلسطینی رہنما خالد قدومی نے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ امریکا اسرائیل کی پشت پناہی اور فلسطین پر ظلم کروا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں 35 ہزار لوگ شہید ہوچکے ہیں، مہاجرین کو پاکستان میں پناہ دی جائے اور ان کا علاج کیا جائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں