Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanکراچی، قائدآباد میں کنٹینر الٹنے سے معطل ٹریفک بحال

کراچی، قائدآباد میں کنٹینر الٹنے سے معطل ٹریفک بحال


فائل فوٹو

کراچی کے علاقے قائدآباد میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کے قریب کنٹینر الٹنے سے معطل ٹریفک بحال کردیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق کنٹینر پل پر چڑھ نہیں سکا تھا اور ریورس ہونے پر الٹ گیا تھا جس سے ایک موٹر سائیکل کنٹینر کے نیچے دب گئی تھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کے سبب قائد آباد سے داؤد چورنگی جانے والا روڈ ٹریفک کے لئے کئی گھنٹے بند رہا۔ 

اس موقع پر کنٹینر ہٹانے کے لئے لائی گئی کرین چھوٹی پڑ گئی جس کے بعد بڑی کرین بلائی گئی اور کنٹینر کو ہٹا کر ٹریک پر ٹریفک بحال کردی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں